کامیاب طریقے سے پارٹنرشپ کرنا اگر راکٹ سائنس نہیں تو اتنا آسان بھی نہیں

ہم یہ دریافت کرنے چلے کہ کیا وجہ ہے شراکت جیسا برکت والا ماڈل حقیقی زندگی میں اتنا کامیاب نہیں ہوتا۔

پارٹنرشپ ایک ایسا بزنس ماڈل ہے جس کے اوپر خاص مدد خدا ہے.چاہے وہ موسی علیہ السلام ہوں جنہوں نے الله سے ہارون علیہ السلام کا ساتھ مانگا یا محمّد صلی اللہ علیہ وسلم جو شریک کے طور پر اپنی بیوی خدیجہ رضی اللہ عنہا کے لئے کام کرتے رہے شراکت داری کی ضرورت ہمیشہ رہی ہے اوران کو ایک خدائی سرپرستی بھی حاصل رہی ہے .

حدیث قدسی ہے: “ہر دو پارٹنرز میں تیسرا میں ہوتا ہوں. لیکن جب ایک شریک دوسرے شریک سے خیانت کرتا ہے تو پھر میں ان دونوں کے بیچ میں سے نکل جاتا ہوں. سنن ابی داؤد.اس سے بہتر کاروباری اسٹریٹجی کیا ہو سکتی ہے کہ ہم اپنا پارٹنر بذات خود اللہ کو ہی بنا لیں . یہ ایسی تدبیر ہے کہ اس میں ہر لحاظ سے کامیابی ہی کامیابی ہے .

لیکن جہاں یہ حدیث قدسی ایک طرف ہمیں خوشخبری دیتی ہے, وہاں یہ ایک خطرے کی طرف بھی اشارہ کرتی ہے. یہ ایسا خطرہ ہے جسکا ہر طرح کی پارٹنرشپ بہت آسانی سے شکار بن جاتی ہے. اور وہ خیانت ہے . خیانت کا مطلب دھو کہ نہیں بلکہ اپنی ذمہ داری کو بخوبی نہ نبھانے کا نام ہے. خیانت ایسی غیر محسوس اور مہلک چیز ہے کہ اس کی برائی جانتے بوجھتے ہوئے بھی ہم اس سے اکثر بچ نہیں پاتے. یہ دھوکہ دہی سے بھی زیادہ خطرناک ہے کیوں کہ ہمیں پتا بھی نہیں چلتا کہ ہم کہاں سے مار کھا گئے.

پارٹنرشپ ایکسپرٹس مہلک اثرات ظاہر ہونے سے پہلے ہی ہر طرح کے کھلے اور پوشیدہ خطرات کا سد باب کرنے کی کوشش کا نام ہے . جس طرح ایک اچھے نظام کی موجودگی میں سست ترین آدمی بھی بہترین کارکردگی دکھا دیتا ہے, اسی طرح اچھے نظام کی غیر موجودگی میں مخلص ترین پارٹنر بھی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ڈھیلے پڑ جاتے ہیں. ہمیں اس لیے اندازہ ہے کیوں کہ ہم خود اس سے گزر چکے ہیں . پارٹنرشپ ایکسپرٹس کا آئیڈیا ٢٠١٩ میں وجود میں آیا جب ہم نے غور کیا کہ کیا وجہ ہے کہ جس بزنس ماڈل کی سرپرستی اللہ کرتے ہیں ان کی ایک بڑی تعداد پھر بھی ناکام ہو جاتی ہے.

تحقیق پر پتہ چلا کہ زیادہ تر وہ پارٹنرشپ ناکام ہوتی ہیں جومحض زبانی کلامی, بغیر کسی ڈھانچہ اور تحریری معاہدے کے کاروبار میں کود پڑتی ہیں. یہ وہ وقت تھا جب ہم اپنی تیسری پارٹنرشپ شروع کر رہے تھے. اور اس دفعہ ہم پوری تیاری کے ساتھ میدان میں آنا چاہتے تھے. اس لئے ہم پارٹنرشپ سائنس سمجھنے کے لیے ڈٹ گئے . پروفیشنل کاروباری کورسز اور ٹریننگ سے لے کر ، لوگوں کے انٹرویو ، مختلف کالم اور کتابیں وغیرہ چھاننے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی. اور آخر کار یہ تصویر واضح ہوئی کہ وہ کونسی غلطیاں ہیں جو سب سے زیادہ کی جاتی ہیں اور انکا سد باب کیسے ہوسکتا ہے . پارٹنرشپ ایکسپرٹس ان سب تجربات اور محنت کے نتیجہ میں آپکے سامنے ہے. ابتداء میں ہم نے ان تجربات کو اپنی پاٹنرشپ ایگریمنٹ کے لیے ہی قلم بند کیا, لیکن جب دوستوں اورقرابت داروں کی طرف سے پذیرائی ہوئی اور انہوں نے بھی اس ایگریمنٹ کے سیمپل مانگے تو ہم نے اس کوایک سروس کے طور پر لانچ کرنے کا فیصلہ کیا.

ہماری پارٹنر ہینڈ بک(Partner handbook) بزنس اسٹریٹجی, خود نگرانی اور شریعت سے ہم آہنگی کا حسین امتزاج ہے . یہ ایک ایسا عملی tool ہے جس میں کوئی بات بھی کتابی یا زاید نہیں . بلکہ کوئی بھی پارٹنرشپ خواہ بڑی ہو یا چھوٹی اس سے مستغنی نہیں ہے. بس اگر محنت اور خلوص ہے تو آپکی پارٹنرشپ کی کامیابی یہاں سے شروع ہے.

ہماری ٹیم

ہم کاروباری افراد کی ایک ٹیم ہیں جو ایک مقصد کے لیے سرگرم ہیں۔ ہم اپنے ساتھی تاجروں کو حلال اور اسٹریٹجک طریقے سے مالی کامیابی حاصل کرنے میں مدد فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

لگے بندھے طریقے سے کام کرنا ہمیں پسند نہیں . ہم ان راستوں کو آزمانا چاہتے ہیں جو ابھی تک کسی نے نہیں آزمائے. اس کے پیچھے یہ شوق نہیں کہ ہم کچھ نیا کرنا چاہتے ہیں بلکہ یہ امید اور دعا ہے اللہ تعالی ہم سے وہ کام لے جو ہمارے ساتھی لوگوں کے لئے دینی اور دنیاوی خوشحالی کا باعث اور ہمارے بعد آنے والوں کے لئے مشعل راہ ہو. تاکہ اللہ بھی راضی ہو جائیں اور ہم بھی انجوائے کریں.

Muhammad Saad Afridi
(Team Leader)

Habiba Afridi
(Product Development Specialist)

Uzair Bilwani
(Senior Executive)

Just fill out a questionnaire and have it emailed to you right away.
Fewer questions
More questions
Dynamic
Partnership structure
For planners
Static
partnership structure
For spontaneous spirits
No Fee. No Wait.
Help me decide which questionnaire I should go for
Simple Questionnaire
Comprehensive Questionnaire
Basic Questionnaire
Premium Questionnaire
PAY NOW
Standard fee is $75. Whopping 60% discount for startups with seed capital less than $1500.
You will have a sneak peek at the questionnaire but your answers will not be saved.
Pay now and dive in
See a demo first
60% Discount
PAY NOW
Standard fee is $75. Whopping 60% discount for startups with seed capital less than $1500.
You will have a sneak peek at the questionnaire but your answers will not be saved.
Pay now and dive in
See a demo first
60% Discount
Pay now
Standard fee is $75. Whopping 60% discount for startups with seed capital less than $1500.
You will have a sneak peek at the questionnaire but your answers will not be saved.
Pay now and dive in
See a demo first
Tweet
Share
Share